جیکب آباد اور گرد نواح میں پولیس، رینجرز، اور ریلوے پولیس کی جانب سے جوائنٹ سنیپ چیکنگ،4 مشکوک افراد گرفتارکرنے کا دعویٰ

جمعرات 25 جنوری 2018 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) جیکب آباد اور گرد نواح میں پولیس، رینجرز، اور ریلوے پولیس کی جانب سے جوائنٹ سنیپ چیکنگ،4 مشکوک افراد گرفتارکرنے کا دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز احمد شیخ کی ہدایت پرجیکب آباد اور گرد و نواح میں پولیس، رینجرز اور ریلوے پولیس کی جانب سے جوائنٹ سنیپ چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ سول لائن، ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ او تھانہ آباد، انچارج 15مددگار، رینجرز اور ریلوے پولیس کے افسران اور جوانوں نے جوائنٹ سنیپ چیکنگ میں حصہ لیا۔جیکب آباد شہر کے اطراف میں مختلف ہوٹلوں، پارکوں، وین اور بس اسٹاپ سمیت عام شاہراوں اور چوکوں پر جوائنٹ چیکنگ کی گئی۔جوائنٹ سنیپ چیکنگ میں تمام افراد، کاروں، مسافر بسوںہر قسم کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔چیکنگ کے دوران مختلف مقامات سے 4 مشتبہ افراد کوگرفتار کر کے مزید تفشیش کے لیے متعلقہ تھانوں پرمنتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں