سکھر کی دو عورتوں بچوں سمیت بھیل خاندان کے 5افراد درگا ہ شہباز پورجیکب آباد میں کلمہ پڑھ کر مشر ف بہ اسلام ہو گئے

جمعہ 26 جنوری 2018 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جنوری2018ء)سکھر کی دو عورتوں بچوں سمیت بھیل خاندان کے 5افراد درگا ہ شہباز پورجیکب آباد میں کلمہ پڑھ کر مشر ف بہ اسلام ہوئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی درگا شہباز پور میں سید عبدالرحیم شاہ کے دست بیعت سکھر کے بھی خاندان کی 2عورتوں بچوں سمیت 5افرادکلمہ پڑھ کر مشرف بہ اسلام ہوگئے جن میںشبیر اپنی والدہ شرما بہن لچھمیاور بھانجہ مکیش سمیت معصوم اشوک شامل ہے شبیر کا اسلامی نام غلام شبیر ،اشوک کا احمد علی مکیش کا محمد علی شرما کا غلام فاطمہ اور لچھمی کا غلام سکینہ رکھا گیا ہے اس موقع پر مسلمان ہونے والے خاندان کو مبارکباد دی گئی جبکہ سید عبدالرحیم شاہ اور سید مرتضی شاہ نے نومسلم خاندان کو اجرک کے تحفے دیئے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں