جیکب آباد، آل پارٹیز کمیٹیکا سول ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کے خلاف پانچویں روزبھی احتجاجی مظاہرہ

منگل 30 جنوری 2018 21:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2018ء)اے پی سی کا سول سرجن کے خلاف 5ویں روز بھی احتجاجی مظاہرہ کاروائی نہ ہوئی تو شٹر بند ہڑتال کی کا ل دیجائے گی عابد ابڑوتٖفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کے خلاف پانچویں روزبھی احتجاجی مظاہرہ وعابد سندھی ،طارق رند ،عباس رند،صاحب چانڈیو،شاہد جوادی ،احترام خارانی کی قیادت میں نکالا گیا جس میں مختلف جماعتوں کے کارکنان نے شرکت کی مظاہرین سو ل سرجن کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اگر کاروائی نہ کی گئی تو شہر میں شٹر بند ہڑتال کی کال دی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں