جیکب آباد کے بحریہ کالج کو بند کرانے کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ،دھرنااور بھوک پڑتال

منگل 30 جنوری 2018 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) جیکب آباد کے بحریہ کالج کو بند کرانے کے خلاف پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ،دھرنااور بھوک پڑتال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور ذیلی تنظیموں کی جانب سے جیکب آباد کے بہترین تعلیمی ادارے بحریہ کالج کو ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی جانب سے بند کرانے کے فیصلے اور بحریہ کالج کی عمارت کو قبضہ مافیا کے حوالے کرنے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ندیم قریشی، عباس رند، نورمحمد منجھو، آصف علی رند، عبدالسمیع سومرو، سید انعام شاہ اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے بحریہ کالج کو بند کرانے کے فیصلے کے خلاف سخت نعریبازی کی اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر مارچ کرنے کے بعد پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی،بعدازاں مظاہرین نے علامتی بھوک پڑتال کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد قبضہ مافیا کے ساتھ ملکر شہر کے بہترین تعلیمی ادارے کو بند کرنے کی سازش کررہا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ بحریہ کالج کو بند کرکے سینکڑوں طلبہ و طالبات کے مستقل کو داؤ پر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ، بحریہ کالج شہر کا مثالی اور بہترین ادارہ ہے جس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ بحریہ کالج کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر ڈپٹی کمشنر آفیس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں