جیکب آبادمیں مین شاہراہ پر آوارہ جانوروں کا باڑہ قائم، شکایت کے باوجود بلدیہ نے کارروائی نہیں کی

جمعرات 1 فروری 2018 18:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2018ء)جیکب آبادمیں مین شاہراہ پر آوارہ جانوروں کا باڑہ قائم شکایت کے باوجود بلدیہ نے کارروائی نہیں کی احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی مین شاہراہ کوئٹہ روڈ پر گھر کے سامنے غیر قانونی طور پر آوارہ جانوروں کو باڑہ قائم کرکے کچرا کنڈی پر قبضہ کرلیاگیاہے جہاں جانوروں کو باندھ دیاگیاہے جس کے باعث نہ صر ف ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے بلکہ گندگی میں اضافہ اورمکین سخت پریشان ہیں سنی کمار،دلیپ ،ولی محمد اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ کچرا کنڈی کے چاروں اطراف پر آوارہ جانور باندھ دیے گئے ہیں روکنے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں آوارہ جانور گھر سے نکلنے والے عورتوں ،بچوں اوربوڑھوں کو زخمی بھی کررہے ہیں بلدیہ چیئر مین کو بھی شکایت کی لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مین روڈ پر گھر کے سامنے کچراکنڈی پر قبضہ کرکے قائم کیا گیا غیر قانونی آوارہ جانور کاباڑہ ختم کرکے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں