سیکورٹی خدشات، اسپیشل برانچ نے جیکب آبادمیں نمائش کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی

جمعرات 1 فروری 2018 21:02

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء)سیکورٹی خدشات اسپیشل برانچ نے جیکب آبادمیں نمائش کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی شہبازایئر بیس اور جمس اسپتال نزدیک ہیں ایس ایس پی کو رپورٹ دے دی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے اسٹیڈیم میں 5فروری کو منعقد کیے جانے والے 146ویں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کی اسپیشل برانچ پولیس نے مخالفت کردی ہے اورایس ایس پی اسپیشل برانچ کو لکھے گئے ایک خط کے ذریعے مذکورہ نمائش کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کی سفارش کی ہے رپورٹ میں سیکورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ جہاں نمائش کاانعقادکیاجارہاہے اس کے قریب جمس اسپتال اور شہبازایئر بیس ہے نمائش میں شوروغل کی وجہ سے مریضوں کو سخت تکلیف ہوگی اورآنے والے ہزاروں لوگوں کے مجمع کو سنبھالنا مشکل ہوگا ایسی رپورٹ ارسال کرنے کے متعلق اسپیشل برانچ کے ہیڈ محررنے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بالا افسران کے حکم کا انتظارہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں