جیکب آباد،عمران خان کا ازدواجی سفر ’’مغرب‘‘ سے شروع ہوکر ’’مشرق‘‘ تک پہنچا ہے ،حافظ حسین احمد

البتہ درمیان میں ایک شمال بھی ہے، یقینا عمران خان نے ’’ہیٹ ٹرک‘‘ مکمل کرلی ہے اللہ نہ کرے نکاح خواں مفتی سعید بھی ہیٹ ٹرک کریں، سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام

پیر 19 فروری 2018 22:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا ازدواجی سفر ’’مغرب‘‘ سے شروع ہوکر ’’مشرق‘‘ تک پہنچا ہے ، البتہ درمیان میں ایک شمال بھی ہے، یقینا عمران خان نے ’’ہیٹ ٹرک‘‘ مکمل کرلی ہے اللہ نہ کرے نکاح خواں مفتی سعید بھی ہیٹ ٹرک کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیا سال تبدیلی کا سال ہے 2018کے جنوری میں آنے والی تبدیلی کا اظہار اب ہوا ہے ، عمران خان کی شادی کی تصویروں میں مشرقیت اور پردہ ہے اللہ انہیں استقامت عطا کرے یہ سب تصوف کی بدولت مکمل ہوسکا اس نئی تبدیلی اور مشرقیت پر قوم کو شکر ادا کرنا چائیے ، انہوں نے کہا کہ شیروانی پہننے کی پیشنگوئی کسی حد تک مکمل ہوگئی ہے لیکن شاہد خاقان عباسی کے آنے کے بعد وزارت اعظمیٰ کے ساتھ شیروانی کو لازم قرار نہیں دیا جاسکتا کیوں کہ وہ واسکٹ پہنتے ہیں ، انہوں نے آصف زرداری کی جانب سے راؤ انوار کو بہادر بچہ قرار دینے پر کہا کہ زرداری کا پہلا بیان سچ تھا اور دوسرا بیان سیاست ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت کہ جو ریمارکس ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو بہتر تھا اور اگر وہ ریمارکس نہ ہوتے تو ان کا بیانیہ بننا مشکل تھا لیکن حتمی فیصلہ آنے تک یہ صورتحال برقرار رہے گی ۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں