جیکب آباد ،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جانب سے ''اصلاح معاشرہ مہم '' کے پروگرامات کا سلسلہ جاری

دین اسلام کی تعلیمات جس پر عمل پیرا ہونے میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا انحصار ہے ،مقررین

بدھ 21 فروری 2018 20:06

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین جیکب آباد کی جانب سے پورے ملک کی طرح ''اصلاح معاشرہ مہم '' کے تحت جیکب آباد شہر کے مختلف حلقہ جات میں باقاعدہ پروگرامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں حلقہ ڈکھن محلہ، حلقہ فرسٹ فیملی لین، حلقہ پیر بخاری اور حلقہ پھول باغ میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس سے ناظمہ جماعت اسلامی جیکب آباد شہر نگینہ عبد الرسول، نائب ناظمہ امہ حسیب قریشی، شگفتہ آفتاب اور شھناز سعید سومرو نے خطاب کیے۔

تقریبات میں ہر حلقے میں بہت بڑی تعداد خواتین نے شرکت کی۔ مقرریں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہترین اسلامی معاشرے کی ترقی و کامرانی کا دارومدار ہمیشہ اس بات پر رہا ہے کہ امت مسلمہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا کام مستقل بنیاد پر کرتی آئی ہے۔

(جاری ہے)

اور امت کی اصلاح اصل میں صالح معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی نے ہمیشہ نہ صرف اپنے اندر تنظیمی ڈھانچے میں اس کی ضرورت اور اہمیت پر خصوصی توجہ دی ہے بلکہ معاشرے میں اسلامی اقدار کے فروغ پر بھی زور دیا ہے۔

موجودہ حالات جس میں عوام الناس انفرادی طرح دین سے دوری کا شکار ہو رہی ہے اس کو دین اسلام کی تعلیمات جس پر عمل پیرا ہونے میں ہماری دنیا اور آخرت کی کامیابی کا انحصار ہے ہم آپ کے درمیان اس کی اہمیت اور تذکیر کے لیے آئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ فرد کے اندر خوف خدا اور خوف آخرت پیدا کیا جائی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں