جیکب آباد: سندھی زبان کو قومی زبان کادرجہ دیاجائے تقریب میں مطالبہ

جمعرات 22 فروری 2018 19:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء)سندھی زبان کو قومی زبان کادرجہ دیاجائے تقریب میں مطالبہ تفصیلات کے مطابق مادری زبان نیعالمی دن کے موقع پر سندھی ادبی سنگت اور سماجی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب کاانعقاد کیاگیا جس سے سینئر ادیب سکندربختیار کھوسو ،ڈاکٹر غلام نبی سدھایو نے خطاب کرتے ہوئیکہاکہ دنیامیں 6909زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے کئی زبانوں کو ختم ہونے کاخطرہ ہے زبان کی فروغ کے لیے تعلیمی ذریعہ لازمی ہوتاہے ،سندھی زبان قدیم اورعظیم ہے جس کے خلاف سازش کی جارہی ہے ،نجی اسکولوں میں سندھی زبان نہیں پڑھائی جاتی تعلقہ اسمبلی میں پاس کی گئی قرارداد پر بھی عمل نہیں کیاجاتا سندھی زبان کو قومی زبان کادرجہ دیاجائے جوقوم مادری زبان میں تعلیم حاصل کرے گی وہی ترقی کرے گی تقریب سے جان اوڈھانو،عاجزشہزاد،صدیق ابڑو، ندیم بہرانی ،سمیع سومرو ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں