جیکب آباد ، مچھروں کی بہتات سے عوام ملیریاسمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا

شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے انسداد ملیریا سپرے کروانے کا مطالبہ

منگل 27 فروری 2018 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) جیکب آباد میں مچھروں کی بہتات سے عوام ملیریاسمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا،ملیریا سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر، شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے انسداد ملیریا سپرے کروانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف علاقوں میںمیونسپل انتظامیہ کی جانب سے نالیوں کی ناقص صفائی کی وجہ سے شہری اور دیہاتی علاقوں میں مچھروں کی بہتات نے عوام کاجینا حرام کر دیا ہے لوگ ملیریا سمیت دیگر مہلک بیمایوں میں مبتلا ہورہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے طویل عرصے سے شہر میں مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ، گندگی اور اسپرے نہ کرنے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں بے پناہ ہوگیا ہے ، جیکب آباد کی سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں حماد اللہ انصاری، تاج محمود امروٹی، خالد برڑو، راز خان پٹھان، نصیر احمد سرکی اور دیگر نے کہا کہ مچھروں کی بہتات کی وجہ سے اسپتالوں اور کلینکوں میں ملیریا کے مریضوں کا بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اور شہر کے ہسپتالوں اور نجی کلینکو ں میں ملیریا کے مریضوں کا رش لگا رہتا ہے ،انتظامیہ کی جانب سے مچھروں کی افزائش نسل کو روکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مچھر مار اسپرے کرائی جائی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں