جیکب آباد ،میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 90کلو چرس برآمد، بلوچستان کے پولیس اہلکار سمیت 2افراد گرفتار

منگل 27 فروری 2018 20:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) جیکب آباد میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، 90کلو چرس برآمد، بلوچستان کے پولیس اہلکار سمیت 2افراد گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود سندھ بلوچستان کی سرحدی پٹی شمبے شاہ چوکی پر سی آئی اے اور صدر تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان سے آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی، چیکنگ کے دوران بلوچستان سے آنے والی ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی کے خفیہ خانوں سے اعلیٰ کوالٹی کی 90کلو چرس برآمد کی گئی، پولیس نے چرس برآمد کرکے بلوچستان پولیس کے اہلکار احسن خان سمیت داؤد پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی جیکب آبادسرفراز نواز شیخ کے مطابق سی آئی اے اور صدر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنائیہے،انہوںنے کہا کہ ملزمان کوئٹہ سے سکھر چرس اسمگل کررہے تھے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں