دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے بیشمار قربانیاں دی ہیں، سید اعجاز علی شاہ

پیر 12 مارچ 2018 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج نے بیشمار قربانیاں دی ہیں :سید اعجازعلی شاہ تفصیلات کے مطابق اتحاد اہلسنت جیکب آبادکی جانب سے یوم صدیق اکبر سید عثمان مروندی کے مزار پر منایاگیابعد ازاں وفد جیکب آبادپہنچا اور درگاہ سید عبدالنبی شاہ پر چادر چڑھاکر قرآن خوانی اورمحفل نعت منعقد کی گئی اس موقع پر اتحاد اہلسنت کے چیئر مین سید اعجاز علی شاہ ،عبدالغفار قادری اوردیگر نے کہاکہ ملک میں امن کے لیے خلفائے راشدین کی تقلید ضروری ہے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اورپولیس کے جوانوں نے بیشمار قربانیاں دی ہیں امریکہ کبھی بھی مسلمانوں کاخیرخواہ نہیں ہوسکتا حکمران ملک بچانے کے لیے اپنا قبلہ درست کریں تقریب کے آخر میں اجتماعی دعاکے بعد لنگر تقسیم کیاگیا اس موقع پر عاشق علی قادری ،رجب علی ،ممتازعلی ودیگر بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں