جیکب آباد، موبائل فون کی دوکان سے چوری 10لاکھ ،پولیس برآمدگی صرف ڈھائی لاکھ کر پائی ، ملزمان بھی غائب

پیر 12 مارچ 2018 22:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) جیکب آباد سے موبائل فون کی دوکان سے چوری 10لاکھ کی برآمدگی صرف ڈھائی لاکھ ، ملزمان بھی غائب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے ایک ماہ قبل سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈ پر واقعے سمت کمار کی موبائل کی دوکان سے چوری ہونے والے 10لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز جن کی تعداد 185بتائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق جیکب آباد پولیس نے چند روز قبل چوروں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 100سے زائد موبائل فونز برآمد کئے تھے مگر اس کے متعلق کسی کو آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ گذشتہ روز ایس ایس پی آفیس میں موبائل دوکان کے مالک سمت کمار کو بلا کر اسے ڈھائی لاکھ نقدی اور 10موبائل فونز واپس کئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان اور دیگر برآمد ہونے والے موبائل فونز کے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ،ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتار کئے گئے ملزمان کو رشوت کے عیوض آزاد کردیا گیاہے اور برآمد کئے گئے موبائل فونز بھی مالک کو واپس نہیں کئے گئے، معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ دوکاندار سمت کمار کو شہر کے ایک بااثر بیوپاری رہنما کے معرفت ڈھائی لاکھ نقدی دیکر خاموش رہنے کا کہا گیا ہے ، متاثرہ دوکاندار سمت کمار سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرے دوکان سے 10لاکھ مالیت کے موبائل فونز چوری ہوئے تھے مگر مجھے صرف ڈھائی لاکھ روپے نقد اور صرف 10موبائل دئیے گئے ہیں ، علاوہ ازیں20روز قبل سابق ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کے دور میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں میں سے چند موٹر سائیکلیں برآمد کرکے ان ہی کے دور میں مالکان کے حوالے کی گئی تھی لیکن پیر کی صبح ان ہی مالکان کو دوبارہ ایس ایس پی آفیس طلب کرکے موٹر سائیکلوں کے ہمراہ موجودہ ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے ساتھ تصاویر لی گئی اور اپنی کارکردگی ظاہر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں