نیب کا ہائی وے آفس جیکب آباد پر چھاپہ ، انجینئر فرار، ریکارڈ تحویل میں لے لیا، قائد اعظم روڈ کا معائنہ کیا

بدھ 14 مارچ 2018 22:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) نیب کا ہائی وے آفس جیکب آباد پر چھاپہ ، انجینئر فرار، ریکارڈ تحویل میں لے لیا، نیب ٹیم نے قائد اعظم روڈ کا معائنہ کیا۔ نکاسی آب ،سڑکوں کی ناقص تعمیر، رنگ بند سمیت دیگر منصوبوں کا 16مارچ تک معائنہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپیوں کی کرپشن کی شکایات پر نیب کی ٹیم جیکب آباد پہنچ گئی ہے نیب سکھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض حسین عباسی اور انجینئر عاصم قریشی نے گذشتہ روز اچانک ہائی وے آفس جیکب آباد پر چھاپہ مارا تو کھلبلی مچ گئی اور انجینئر فرید مغیری نیب ٹیم کی اطلاع پردفتر کے عقبی دروازے سے فرار ہوگئے جس پر ٹیم نے سخت برہمی کا اظہارکیا اور دفتر کا تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ، بعدازاں نیب ٹیم نے قائد اعظم روڈ کا ٹھیکیدار کے ساتھ معائنہ کیا اور نیب ٹیم کے انجینئر نے سڑک پر گڑھا لگا کر کام کے معیار کو چیک کیا ،معلوم ہوا ہے کہ نیب ٹیم جیکب آباد کے نکاسی آب کے منصوبے،نور واہ رنگ بند سمیت سڑکوں کی ناقص تعمیر اور کرپشن کی تحقیقات 16مارچ تک کرے گی نیب کی ٹیم کے جیکب آباد میں ڈیرا ڈالنے کے بعد کرپٹ عناصر سخت پریشان ہوگئے ہیں، داضح رہے جیکب آباد میں گذشتہ 5سالوں کے دوران 44ارب سے زائد کے فنڈز جاری ہوئے اور ایک سڑک کی چار چار بار تعمیر کے لیے فنڈز لیے گئے جیکب آباد میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کئی شہریوں نے نیب میں درخواستیں دی ہوئی ہیں جن پر کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے نیب کے خوف سے کرپٹ افسران اور عملہ چھپتا پھر رہا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں