ضلع میں ہونے والی اربوں روپیوں کی کرپشن کی تحقیقات کے آغازکو خیر مقدم کرتے ہیں، مولا بخش سومرو

پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز جکھرانی ،صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی اور بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی کرپٹ ترین ہیں

بدھ 14 مارچ 2018 22:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع صدر مولا بخش سومرو نے کہا ہے کہ نیب کو جیکب آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ضلع میں ہونے والی اربوں روپیوں کی کرپشن کی تحقیقات کے آغازکو خیر مقدم کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی کے ایم این اے اعجاز جکھرانی ،صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی اور بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی کرپٹ ترین ہیں ان کے خلاف عوام کے پاس جو ثبوت ہیں فراہم کریں نیب کو دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر محمد عمر سومرو تحریک انصاف کے ہوکر پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنے ہوئے ہیں اور اعجاز جکھرانی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیںہمارے بڑوں نے جیکب آباد کے عوام کی خدمت کی ہے مگر بیرسٹر محمد عمر سومرو ان لوگوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں جنہوں نے شہر کو تباہ کیا عوام کے حقوق غصب کئے، انہوں نے کہا کہ بیر سٹر محمد عمر سومروکا الہٰی بخش سومرو اور محمد میاں سومرو کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں محمد میاں سومرو اور الٰہی بخش سومرو نے عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ان کا ماضی بے داغ ہے کوئی ان پر انگلی نہیں اٹھا سکتا، انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت محمد میاں سومرو سے رابطے میں ہے اور وہ پارٹی کی مدد کررہے ہیں محمد میاں سومرو الیکشن ضرور لڑیں گے مخالف کہتے ہیں کہ محمد میاں سومرو الیکشن نہیں لڑیں گے وہ یہاں نہیں رہتے ان کو جان لینا چاہئے کہ محمد میاں سومرو اپنی بیرونی مصروفیات ترک کرکے جیکب آباد رہیں گے،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے عوام کو بڑی امیدیں ہیں کہ وہ کرپشن اور عوام سے کی جانے والی ذیادتیوں میں مرتکب عناصر کو نہیں بخشیں گے ، انہوں نے کہا کہ بابل جکھرانی اور اعجاز جکھرانی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں باپ بیٹا آپس میں ملے ہوئے ہیں اپنی سیاست کو بچانے کے لیے ایسے ڈرامے کررہے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابو عبدالقادر برڑو کے استعفیٰ کا دکھ ہے اعتماد میں نہیں لیا پر انہوں نے محمد میاں سومرو کے ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے، انہوں نے کہا کہ سردار سخی عبدالرزاق کھوسو ،محمد اسلم ابڑو و یگر اتحادیوں سے رابطے میں ہے ظلم کے تسلسل کو ختم کرنا ہے بابل خان جکھرانی نے دو سال قبل سیاست سے رٹائرڈ ہونے کا اعلان کیا تھا پر اب وہ اپنے بیٹے اعجاز جکھرانی کی متوقع نااہلی کی صورت میں الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں