جیکب آباد،تحریک انصاف کی شجر کاری مہم اسکول اورپارک میں100پودے لگائے گئے

جمعرات 15 مارچ 2018 18:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) تحریک انصاف کی شجر کاری مہم اسکول اورپارک میں100پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جیکب آبادمیں شجر کاری مہم جاری ہے ضلعی سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان نے گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول علی شیر آفریدی میں طالبات کے ہمراہ پودے لگائے اورانہیں درخت کی اہمیت سے آگاہ کیا بعدازاں شہید اللہ بخش پارک میں پودے لگائے گئے اس موقع پر رازخان نے بتایاکہ اسکول اور پارک میں 100سے زائد پودے لگائے ہیں جیکب آباد ایشیاء کا گرم ترین علاقہ ہے درخت گرمی سے بچائو کا ایک ذریعہ ہیں درخت سایہ دیتے ہیں اوریہ سنت کے ساتھ صدقہ جاریہ بھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں