جیکب آباد،گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف اے پی سی کااحتجاجی مظاہرہ

جمعرات 15 مارچ 2018 21:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف اے پی سی کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کمیٹی کی جانب سے گیس کی بلاجوازلوڈشیڈنگ کے خلاف صدر شعبان ابڑو، ڈاکٹر عابدسندھی،مختیار بلوچ اورزاہد سولنگی کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر سخت نعریبازی کی گئی مظاہرین شہرکے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے ڈ ی سی چوک پہنچے اور دھرنادے کر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آبادشہرمیں گیس کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں شیدی محلہ ،ڈنگرمحلہ ،جت محلہ ،افضل خان کھوسو روڈ ،گلاب ماچھی اوردیگر علاقوں میں گیس بند رہتی ہے گیس حکام شکایات کے باوجود کچھ نہیں کرتے افسران نے رویہ بہتر نہ کیاتو سوئی گیس آفس کاگھیرائو کیاجائے گا۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں