جیکب آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹوکے کارکن سڑکوں پر نکل آئے زبردست احتجاج دھرناروڈ بلاک نعرے

جمعرات 15 مارچ 2018 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) جیکب آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹوکے کارکن سڑکوں پر نکل آئے زبردست احتجاج دھرناروڈ بلاک نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سیپکوکی جانب سے بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ بلاجوازلوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹو کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی دفترسے ضلعی صدرندیم قریشی،احمد علی کھوسو،منظوربھٹو،سجادبلوچ،عباس رند، سمیع سومرو،نورمحمد منجھو،خالد برڑو،عباس سومروکی قیادت میں نکالاگیا جس میں شہریوں نے بھی شرکت کی مظاہرین سیپکو کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی مشتعل مظاہرین نے ٹائربھی نذرآتش کیے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایشیاء کے گرم ترین علاقے جیکب آبادمیں بلاجوازاورغیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہری بیزارہوگئے ہیں سیپکو نے زیادتی بندنہ کی تو تحریک چلائی جائے گی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں