جیکب آباد: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کااحتجاج، قومی شاہراہ پردھرناسیپکوکے خلاف نعرے

جمعہ 16 مارچ 2018 18:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کااحتجاج قومی شاہراہ پردھرناسیپکوکے خلاف نعرے تفصیلات کے مطابق علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے جیکب آبادمیں سیپکو کی جانب سے بلاجوازطویل لوڈشیڈنگ کے خلاف چیئر مین دلمراد لاشاری ،لالہ رسول بخش پٹھان ،کاشف شیخ ،بابل لہڑی ،شاہد لاشاری ،بلاول دشتی ،ثناء اللہ بہرانی ،معشوق لاشاری ،دائم سنجرانی ،فاروق ٹالانی ،نوید،اویس ،حاجی لاشاری کی قیادت میں نکالا گیا جس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے سیپکو کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اورقومی شاہراہ پردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آبادمیں شدید گرمی کے باوجود 18سی20گھنٹے بجلی بند کرکے سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجارہاہے جس کے باعث شہر کاکاروبار بھی شدید متاثرہواہے اس پر ایم این اے ،ایم پی اے کی خاموشی قابل افسوس ہے طویل لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو سیپکو کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال سمیت شٹر ڈائون ہڑتال کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں