جیکب آباد،بلدیہ کی لاپرواہی کے باعث شہر گندگی کاڈھیر بن گیا جگہ جگہ سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع

جمعہ 16 مارچ 2018 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) بلدیہ کی لاپرواہی کے باعث شہر گندگی کاڈھیر بن گیا جگہ جگہ سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنااحتجاج تفصیلات کے مطابق بلدیہ عملے کی لاپرواہی کی وجہ سے جیکب آبادشہر گندگی کاڈھیر بن گیاہے شہرکے مختلف علاقوں ڈی سی آفس روڈ، میڈیسن مارکیٹ ،اے ڈی سی کالونی،غریب آباد،گھلو اسٹریٹ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں اورجگہ جگہ سڑکوں پر سیوریج کاپانی جمع ہوگیاہے جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ایڈوکیٹ موہن لعل ،صادق علی ،کریم بخش بلیدی اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کوشکایت کے باوجود صفائی نہیں کی گئی کئی کئی روزصفائی نہیں کی جاتی گندگی سے علاقے میں بدبو اورموذی امراض پھیل رہے ہیں مچھروں کی بہتات کے باعث ملیریا کامرض بھی تیزی سے پھیل رہاہے کوئی پرسان حال نہیں وارڈ ممبران غائب ہیں نساسک کے خلاف تقااریر کرنے والوں کی اپنی کارکردگی صفرہے مسائل حل نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکل کراحتجاج کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں