جیکب آبادپولیس کے جواکے اڈوں پر چھاپے 10جواری گرفتار نقدی ،موبائل فون برآمد

جمعہ 16 مارچ 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) جیکب آبادپولیس کے جواکے اڈوں پر چھاپے 10جواری گرفتار نقدی ،موبائل فون برآمد سی آئی اے پولیس نے دوافغانی گرفتارکرلیے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات کے بعد پولیس کی منشیات ،فحاشی اورجواکے اڈوں کے خلاف کاروائیاں تیزہوگئی ہیں ایئر پورٹ پولیس نے ڈکھن محلہ میں جواکے اڈے پرچھاپہ ماراتو جواری پولیس سے الجھ پڑے جھگڑے کے بعد پولیس نے چارجواریوں عابد بروہی ،عمران سیال ،روشن ،سلمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ سٹی پولیس نے بانو بازارمیں جواکے اڈے پر چھاپہ مارکر پانچ جواریوں کو 12ہزار نقدی اور 5موبائل فون سمیت گرفتارکیاہے علاوہ ازیں سول لائین تھانہ کی حدودمیں آکڑاپرچی جواکھیلتے ہوئے عاشق قمبرانی کو پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ اس کے دوساتھی فرارہوگئے ملزم کے قبضے سے آکڑا پرچی کی رسیدیں اور 1500نقدی برآمد کی گئی واقع کا مقدمہ سول لائین تھانہ پر درج کرلیاگیاہے علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس نے گشت کے دوران قادری دربارسے دوافغانی محمد اسداورعبدالصمد کو گرفتارکرلیا جن کے خلاف صدرتھانے پر کیس داخل کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں