جیکب آباد،نیب کا بلڈنگ آفس پر چھاپہ نکاسی آب کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا، کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع

جمعہ 16 مارچ 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) نیب کا بلڈنگ آفس پر چھاپہ نکاسی آب کا رکارڈ تحویل میں لیا کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے نکاسی آب کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی شکایت پر تیسرے روزبھی نیب کی جانب سے کاروائی جاری رہی نیب سکھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیاض حسین عباسی ،عاصم قریشی نے بلڈنگ آفس پر چھاپہ مار کر اسسٹنٹ انجنیئر طاہر مجید ،اقبال پٹھا ن،آر ای عبدالطیف بوسن ودیگر سے ڈرینج اسکیم کا رکارڈ اپنی تحویل میں لیا نیب کے چھاپے کے موقع پر محکمہ بلڈنگ کے ہدایت اللہ برڑو گرفتاری کے خوف سے فرار ہوگئے نکاسی آب کے منصوبے کے ناقص کام اور تکنیکی نقص سے نالے تباہی کاشکارہیں نکاسی آب کامنصوبہ اصولاً محکمہ پبلک ہیلتھ کے تحت ہوناتھا پر بھاری کمیشن کے عیوض یہ منصوبہ محکمہ بلڈنگ کودیاگیا جس نے غلط منصوبہ بندی کے تھت شہرمیں نالے بناکر شہر کا حلیہ بگاڑ دیا اور شہرمیں نکاسی آب کا مسئلہ حل تونہ ہوا الٹا شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا واضح رہے کہ نکاسی آب کے منصوبے کے ایک ارب سے زائد کی لاگت آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں