جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کا اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ

ایم ایم اے کا اجلاس 20مارچ کو کراچی میں ہوگا،ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان

اتوار 18 مارچ 2018 20:20

جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کا اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2018ء) جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں نے اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، ایم ایم اے کا اجلاس 20مارچ کو کراچی میں ہوگا،ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کو باضابطہ طور پر بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں 20مارچ کو کراچی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں ایم ایم اے کے عہدیداروں کا اعلان بھی متوقع ہے ذرائع کے مطابق جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتیں اپنے اتحادیوں کوچھوڑنے کا اعلان کریں گی اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے رابطہ کرنے پربتایا کہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی عہدیداروں کا انتخاب منگل 20مارچ کو کراچی میں ہوگااس کے ساتھ ایم ایم اے مکمل طورپربحال اور فعال ہوگی، انہوں نے کہا اس سے قبل ہونے والے اجلاسوں میں اکثر معاملات طے ہوچکے ہیںجب کہ ایم ایم اے میں شامل تمام جماعتیں آئندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے ایک نشان گے تحت انتخاب لڑیں گی اور بہت جلد اجتماعی طور پر بھی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر یہ طے کردیا گیاہے کہ تمام جماعتیں بیک وقت دیگر سیاسی پارٹیوں سے اپنے اتحاد ختم کردیں گی ،ایک اور سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ماضی میں ایم ایم اے پر ’’ملا ملٹری الائنس‘‘کی پھبتی کسنے والے اس بار خود پہلے ہی ’’عسکریت ٹائیٹل ‘‘ حاصل کر چکے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں