جیکب آباد، گھرمیں ڈاکہ ،مسلح افراد زیورات اورنقدی لے گئے

پیر 19 مارچ 2018 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء)فیملی لائین محلہ میں گھرمیں ڈاکہ مسلح افراد زیورات اورنقدی لے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے ایئر پورٹ تھانہ کی حدودمیں واقع فیملی لائین محلہ میں نویدشیخ کے گھر پر پیر کی صبح مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 6تولہ طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرارہوگئے اطلاع پر جائے وقوعہ پر پولیس پہنچی نویدشیخ کے مطابق صبح نوبجے ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا ہوں تو پیچھے واردات ہوئی ہے مسلح افراد چھت کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں