جیکب آبادمیں 45ارب کی کرپشن کی گئی وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک ارب کہاں گئے کچھ پتہ نہیں، اسلم ابڑو

پی ڈی ایم اے کا امداد ی سامان بھی ہڑپ کیاگیا ہے، مایوس عوام کو نیب کی آمد سے خوشی ہوئی ہے ،صوبائی سیکرٹری مسلم لیگ ن

پیر 19 مارچ 2018 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات اسلم ابڑونے کہاہے کہ ،جیکب آبادمیں 45ارب کی کرپشن کی گئی وزیر اعلیٰ سندھ کے ایک ارب کہاں گئے کچھ پتہ نہیں ،پی ڈی ایم اے کا امداد ی سامان بھی ہڑپ کیاگیا ہے ،مایوس عوام کو نیب کی آمد سے خوشی ہوئی ہے جلد کرپشن کرنے والے جیل بھی جائیں گے اورنا اہل بھی ہوں گے پائی پائی کا حساب ہوگا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،اسلم ابڑو نے کہاکہ عوام نے 2013کے عام انتخابات میں عوام نے ہماراساتھ دیا 2008سے لے کر کرپشن کرنے والوں کو عوام نے مسترد کیا ،جیکب آبادکی مایوس عوام کو نیب کی آمدسے خوشی ہوئی ہے نیب کو شہریوں درخواستیں دی تھیں جن پر کاروائی شروع ہوگئی ہے جس نے کرپشن کی ہے اسے گرفتارکیاجائے اورحساب لیاجائے سن 2000میں وہ لوگ کیاتھے اب ان کے پاس اتنی جائیدادکہاں سے آئیں ،کرپشن کرنے والے نااہل ہوںگے اب وہ ٹھل ،گڑھی خیروبھاگ رہے ہیں اورسمجھتے ہیں کہ پیسوں سے ووٹ لیںگے پریہ ان کی بھول ہے عوام ہمارے ساتھ اورہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں 2018کے انتخابات میں ساری سیٹیں جیتیں گے ،انہوںنے کہاکہ ایک روڈ کی تعمیر چار محکموں نے کی تعلیم صحت ،روڈ سمیت تمام محکمے کرپشن زدہ ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نیب سے تعاون بھی کریں گے اورانہیں ثبوت بھی دیں گے ،جیکب آباد شہر 15سال پہلے کیاتھا اوراب شہر کی کیاحالت بنائی ہے افسوس ہوتاہے ،یرقان کی انجکشن مریض کو نہیں ملتی جرائم پیشہ عناصر کو نوکریاں دی گئیں جمس کو بھی تباہ کیاگیاہے شہر کے لیے آوازاٹھاتے رہیں گے جہاد کررہے ہیں خاموش نہیں بیٹھیں گے ،نوازلیگ کے ضلعی صدر اکرم ابڑونے کہاکہ جیکب آبادکو ملنے والے 45ارب کے فنڈزمیں ایم این اے ،ایم پی اے نے افسران اورٹھیکیداروں سے مل کر کرپشن کی ہے یہ شہر کے دشمن ہیں فراہمی آب ،نکاسی آب کے منصوبوںاور شہر کو تباہ کیا شہریوں کا سکون چھین لیاگیاہے ،آلودہ پانی سے شہری یرقان میں مبتلاہیں روزلاشیں اٹھاتے ہیں انہیں خدا کو خوف نہیں یہ چاہتے ہیں کہ لوگ شہر چھوڑجائیں ،شہریوں کو امید ہے کہ نیب کرپشن کرنے والوں کو جیل میں ڈالے گی 2008سے پہلے جوشخص کرائے کے گھر میں رہتاتھا آج اس کی دبئی میں ملکیت ہے اورکراچی میں اربوں روپے کا بنگلہ ہے فلائی اوور کی ناقص تعمیر کی جارہی ہے ایم پی اے کوجو فنڈ ملا وہ کہاں گیا اس کی تحقیقات کی جائے 21مارچ کو نیب کی حمایت میں ریلی نکالی جائے گی اس موقع پر سردار سجاد بلیدی ،محمد امین کیہر ودیگر بھی موجود تھے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں