جیکب آباد: غیر ت کے نام پر شوہرنے بیوی کو قتل کردیا معصوم بچہ کھلے میں گر کر فوت گھر میں کہرام مچ گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 19:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں غیر ت کے نام پر شوہرنے بیوی کو قتل کردیا معصوم بچہ کھلے میں گر کر فوت گھر میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدر تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ ولی محمد سندرانی میں شوہر مختیار سندرانی نے غیرت کے نام پر اپنی 35سالہ بیوی نواب خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیاہے رابطہ کرنے پر حدود کی پولیس نے بتایاکہ واقع کے مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیاجائے گاعلاوہ ازیں جیکب آبادکے چنہ محلہ میں گھر کے باہر واقع کھلے نالے میں گر کر شہزادوسرکی کا معصوم بیٹا حسنین گر کر فوت ہوگیا اچانک معصوم بیٹے کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں