جیکب آبادمیں ناقص کام ،سڑکوں کی زبوں حالی اورصفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر دھول اڑنے لگی

پیر 26 مارچ 2018 16:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء)جیکب آبادمیں ناقص کام ،سڑکوں کی زبوں حالی اورصفائی نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر دھول اڑنے لگی ،شہری آنکھ،گلے،سانس کی بیماری میں مبتلا ہونے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہر میں ناقص کام ،سڑکوں کی زبوں حالی اورصفائی نہ ہونے کے باعث شہرکی تمام سڑکوں پر دھول اڑنے لگی ہے دھول اڑنے کے باعث شہری آنکھ ،گلے اورسانس کی بیماری سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیں دھول اڑنے کے باعث شہر کی فضا آلودہ ہوچکی ہے اورشہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے شہرمیں ڈرینج نالوں کے نام پر شہرکی تمام شاہراہوں کو کھود کر گڑھوں میں تبدیل کردیاگیاہے اورصفائی نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر گندگی ہے نالیوں کاگنداپانی بھی سڑکوں پر تالاب کی صورت اختیارکیے ہوئے ہے جبکہ میونسپل عملے کی جانب سے صفائی نہیں کی جارہی ،شہریوں کاکہناہے کہ شہرمیں دھول اڑنے کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں مگر انتظامیہ صفائی کا کوئی کام نہیں کررہی انہوںنے مطالبہ کیاکہ شہرمیں صفائی کرائی جائے دوسری جانب ڈاکٹروں کاکہناہے کہ سڑکوں سے اٹھنے والی دھول میں انتہائی خطرناک جراثیم ہیں جوکہ انسان کے سانس لینے کے بعد انسان کے جسم میں داخل ہورہے ہیں جس سے آنکھ،گلے ،پیٹ اورسانس کی بیماریاں پیداہورہی ہیں انہوںنے عوام کو تلقین کی کہ وہ ماسک پہن کر گھوما کریں تاکہ وہ دھول کے ذریعے اڑنے والے خطرناک جراثیموں سے بچ سکیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں