جیکب آباد ،ْبچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

پیر 26 مارچ 2018 16:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) بچوں کے جھگڑے میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے ایک شخص ہلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدرتھانہ کی حدود میں واقع قصبہ محمد عیسیٰ ماچھی میں بچوں کی معمولی بات پر ماچھی برادری کے دوگروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کی گئی فائرنگ کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص 30سالہ محمد جمن ولد محمد موسیٰ ماچھی شدید زخمی ہوگیاجسے اسپتال لایاگیا جہاں وہ فوت ہوگیا واقع کے بعد حدود کی پولیس سمیت مختلف تھانوں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اورعلاقے کا محاصرہ کرلیا ملزمان گھر چھوڑکر فرارہوگئے اورکوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی آخری اطلاعات تک واقع کامقدمہ درج نہ ہوسکاتھاواضح رہے کہ دونوں فریق آپس میں چچازاد بتائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں