ورلڈ کپ کی کامیابی کو 26سال مکمل ،

تحریک انصاف کی جانب سے خوشی میں کیک کاٹاگیا

پیر 26 مارچ 2018 16:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) ورلڈ کپ کی کامیابی کو 26سال مکمل ،تحریک انصاف کی جانب سے خوشی میں کیک کاٹاگیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان نے بچوں اور کارکنان کے ہمراہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے 26سال مکمل ہونے کی خوشی میں پٹھان ہائوس میں کیک کاٹاگیا اس موقع پر رازخان پٹھان نے کہاکہ 26سال قبل عمران خان کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت کر ثابت کیاکہ اگر قیادت مضبوط ہوتو کامیابی قدم چومتی ہے انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں