جیکب آباد ،ْبارات روک کر رقص ،ْہوائی فائرنگ کرنے والی پولیس پارٹی معطل

تھانہ اے سیشن ٹھل کے ایس ایچ او نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بارات کو روکا اور ڈھول بجانے کی ضد کی

منگل 27 مارچ 2018 13:53

جیکب آباد ،ْبارات روک کر رقص ،ْہوائی فائرنگ کرنے والی پولیس پارٹی معطل
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کو بارات روک کر ڈھول بجوانا، رقص کرنا اور پھر ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑگیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ اے سیشن ٹھل کے ایس ایچ او عبدالستار بھیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک بارات کو روکا اور ڈھول بجانے کی ضد کی۔ایس ایچ او سمیت تمام پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر نہ صرف رقص کیا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں