آئندہ انتخابات میں سندھ میں جمعیت کی حکومت ہوگی، علامہ راشد محمود سومرو

قوم کو عدالتوں سے انصاف کی امید ہے مگر اب تک انصاف صرف تحریک انصاف کو ملا ہے ،رہنما جمعیت علاء اسلام

منگل 27 مارچ 2018 16:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں جمعیت کی حکومت ہوگی، قوم کو عدالتوں سے انصاف کی امید ہے مگر اب تک انصاف صرف تحریک انصاف کو ملا ہے ، سندھ میں گوڈ گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ، باردانہ غریبوں کے بجائے وڈیروں کو دیا جاتا ہے، سندھ میں امن امان کی صورتحال ابتر ہے، مدارس کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، سندھ میں جمعیت کے جلسے عوامی ریفرنڈم ہے مینڈٹ کو چوری کرنے نہیں دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیرڈاکٹر اے جی انصاری سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر استاد عبدا لرحیم انصاری، ڈاکٹر عبدالکریم انصاری، محمد رحیم انصاری، جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،تاج محمود امروٹی اور دیگر بھی موجود تھے، علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ سندھ میں جے یو آئی کے حالیہ جلسے عوامی ریفرنڈم ہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ اب سندھ میں جمعیت سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے آئندہ انتخابات میں جے یو آئی کے علاوہ کوئی جماعت الیکشن جیت نہیں سکتی اور نہ کوئی حکومت بنا سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے قبائلی جھگڑوں کی وجہ سے قتل عام ہورہا ہے اغوا برائے تاوان کے واقعات رونما ہورہے ہیں اسٹریٹ کرائم نے عوام کا جینا محال کردیا ہے سندھ میں تھانے رشوت کے گڑھ بن چکے ہیں گوڈ گورننس کی باتیں کرنے والے عوام میں جائے تو ان کو عوام بتائے گی کہ انہوں نے سندھ کی عوام کو بدامنی کے سوائے کچھ نہیں دیا، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن بند کی گئی ہے اس کو فوری بحال کیا جائے اور مدارس کی رجسٹریشن پر بندش کسی صورت قبول نہیں کریں گے سندھ حکومت مدارس کے خلاف سازشیں بند کرکے اپنے اقتدار کو بچائیں جے یو آئی مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف میدان میں نکلی ہے ہر صورت مدارس کا دفاع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 2018میںسندھ کے تمام صوبائی اور قومی حلقوں پر اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اورانشاء اللہ سندھ میں جے یو آئی کی حکومت ہوگی ، انہوں نے کہا کہ قوم کو عدالتوں سے امید ہے تحریک انصاف کی نہیں اس وقت تک قوم کو انصاف نہیں ملا تحریک انصاف ملی ہے ، ہمیں عدالتوں پراعتماد ہے مگر اعتماد دوطرفہ ہونا چاہئے یکطرفہ نہیں اگر مشعال، زینب ، نقیب اللہ کے قتل کیس کا فیصلہ آسکتا ہے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تین ماہ میں آسکتا ہے تو شہیدڈاکٹر خالد محمود سومرو کا فیصلہ تین سالوں میں کیوں نہیں آیا عدالت کو چاہئے کہ وہ شہید کے ورثہ اور سندھ کے عوام کے خدشات کو ختم کرے اور فوری طور پر کیس میں ملوث قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ہر سال باردانہ غریب ہاریوں کے بجائے وڈیروں کو دئیے جاتے ہیں جے یو آئی اس کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ باردانہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے سندھ کی تنظیم سازی جلدمکمل کی جائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں