جیکب آباد ،سکول پرقبضہ کرنے پر عدالت نے ملزم کو قید اورجرمانے کی سزاسنادی

جمعرات 29 مارچ 2018 17:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء)اسکول پرقبضہ کرنے پر عدالت نے ملزم کو قید اورجرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق سول کورٹ گڑھی خیروکی عدالت نے گورنمنٹ بوائرز پرائمری اسکول رحیم دادبلیدی پر قبضہ کرنے کے کیس میں حاکم علی مگسی کو ایک ماہ قید اورایک ہزار جرمانے کی سزاسنادی ہے اس سلسلے میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر سچل ڈاھانی نے رابط کرنے پربتایاکہ حاکم مگسی اسکول کی عمارت پر تین ماہ سے قابض تھا اساتذہ کو داخل ہونے نہیں دیتا اورتشدد کانشانہ بھی بنایاتھاجس کاکیس بھی داخل ہے حاکم مگسی ہمارے خلاف ہائی کورٹ گیاتھا جس پر عدالت نے سول کورٹ کو انکوائری کاحکم دیاآج کیس کی سنوائی کے دوران حاکم کو سزاآئی ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں