تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

جدید دورمیں بھی جیکب آبادکے پرائمری سکول کے طلبہ جھلستی گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور

جمعرات 29 مارچ 2018 17:57

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) تعلیمی ایمر جنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جدید دورمیں بھی جیکب آبادکے پرائمری اسکول کے طلبہ جھلستی گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور گورنمنٹ اسکول بخش علی جکھرانی کو 29سال سے بلڈنگ نہیں ملی تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اس جدید دورمیں بھی جیکب آبادکے مولاداد تھانہ کی حدودمیں واقع گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول بخش علی جکھرانی کے طلبہ جھلستی گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں 29سال سے اسکول کو بلڈنگ نہیں ملی عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں آتا مذکورہ علاقے کے اویس جکھرانی نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اسکول کے تعمیر کے فنڈز ہڑپ کیے گئے ہیں اسکول پر مقررعملہ کبھی ڈیوٹی کرنے نہیں آیا ذاتی خرچ سے ایک استاد مقررکیاہے جو بچوں کو تعلیم سے روشناس کرارہاہے اس حوالے سے کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران سے ملا پرکوئی نوٹس نہیں لیاگیا ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیاہے پر وکیل کی فیس دینے کی طاقت نہیں غریب ہیں خدارا ہمارے حال پررحم کیاجائے اورہمارے بچوں کے مستقل کو تباہ ہونے سے بچایاجائے اوراسکول کو جلد بلڈنگ دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں