جیکب آباد،ہندوپنچائت کے صدر پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیخلاف چوتھے روزبھی احتجاج جاری

کہ ایم این اے کے بنگلے پر شریف شہریوں کو بلا کر تشدد کرنا قابل مذمت ہے، اعجاز جکھرانی

پیر 2 اپریل 2018 21:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2018ء) ہندوپنچائت کے صدر پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتارنہ ہوئے چوتھے روزبھی احتجاج جاری صرافہ چوک پر علامتی بھوک ہڑتال سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق پوج ہندوجنرل پنچائت کے صدرلعل چند سیتلانی پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتارنہ ہوئے چوتھے روزبھی صرافہ چوک پر چیمبر آف کامرس کی جانب سے چوتھے روزبھی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں ہندوپنچائت،صرافہ یونین ،پی پی شہید بھٹو،مسلم لیگ ن ،جسقم،جے یوآئی سمیت دیگر سیاسی ،سماجی ،بیوپاری تنظیموں نے شرکت کی مظاہرین نے ملزمان کے خلاف سخت نعریبازی کی دھرنے سے احمد علی بروہی ،لعل چند سیتلانی ،ندیم قریشی ،عمران ابڑو،سرورمستوئی،ڈاکٹر اے جی انصاری ،منظوربھٹو ،حاجی یوسف میمن اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم این اے کے بنگلے پر شریف شہریوں کو بلا کر تشدد کرنا قابل مذمت ہے اعجاز جکھرانی کے عزیز شہریوں سے زیادتیاں کررہے ہیں اوروہ خاموش ہیں ایسامحسوس ہوتاہے سب ان کی ایماپر کیاجارہاہے پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے ہماری ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعہ شامل نہیں کی گئی اورایف آئی آر معمولی نوعیت کی کاٹی گئی ہے انہوںنے کہاکہ لعل چند کاساتھ دینے پر مخالف جلوس نکلواکر ہمیں گالیاں دے رہے ہیں اگر خاموش رہے تو کوئی شہری ان کے شرسے محفوظ نہیں رہے گا پی پی کی قیادت مقامی عہدیداروں کی اقلیتی برادری سے زیادتی کا نوٹس لے کر کاروائی کرے بصورت دیگر شہری پی پی کا سماجی بائیکاٹ کرنے پر مجبورہوجائیں گے انہوںنے کہاکہ لعل چند ہندوپنچائت کاصدرہے اس کے ساتھ کی گئی غنڈہ گردی قابل برداشت نہیں انصاف کے حصول تک احتجاج جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں