جیکب آباد،جے یو آئی کی جانب سے فلسطین اور کشمیر میں خونریزی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 اپریل 2018 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) جے یو آئی کی جانب سے فلسطین اور کشمیر میں خونریزی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شہر کے راستوں پر مارچ ڈی سی چوک پر دھرنا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے فلسطین اورکشمیر میں خونریزی کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ ضلعی امیرڈاکٹر اے جی انصاری،جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری،عبدالجبار رند،مولانا عابد ابڑو،چاکر جکھرانی،تاج محمود امروٹی،موسیٰ مہر کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈ تھے جن پر فلسطین اورکشمیر میں مسلمانوں پر ظلم بندکرو کے نعرے درج تھے مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مار چ کیا اورڈی سی چوک پر دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلا ک اورٹریفک معطل ہوگئی دھرنے سے ڈاکٹراے جی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بیگناہ لوگوں کاقتل عام کیاجارہاہے معصوم کشمیریوں کی خونریزی انسانی حقوق کے چارٹر سے مذاق ہے مقبوضہ کشمیر میں سفاک اورالمناک بربریت کی جارہی ہے اب انڈیا کشمیری عوام کے خود ارادیت کودبانہیں سکتا انہوں نے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت سوزظلم کسی بھی صورت میں قبول نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں