جیکب آباد،ہندوپنچائت کے صدر پر مبینہ تشدد کے خلاف پانچویں روزبھی احتجاج علامتی بھوک ہڑتال

منگل 3 اپریل 2018 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) پی پی ایم این اے کے عزیزکے ہندوپنچائت کے صدر پر مبینہ تشدد کے خلاف پانچویں روزبھی احتجاج علامتی بھوک ہڑتال ملزم کو گرفتارکرنے کامطالبہ ڈپٹی کمشنر بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی کے عزیز پی پی کے تعلقہ جنرل سیکریٹری صابرجکھرانی کے ہندوپنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی پر مبینہ تشدد کے خلاف پانچویں روزبھی صرافہ چوک پر احتجاجی جلوس نکال کر مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اوربیوپاری تنظیموں کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں چیمبر آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی ،شہری اتحاد کے جنرل سیکریٹری لعل چند سیتلانی ،مسلم لیگ ن کے یاسر ابڑو، جے یوآئی کے مولانا عبدالجبار رند،پی پی شہید بھٹو کے منظور بھٹو ،جسقم کے عبدالمنان مہر ،الیکٹرک یونین کے حافظ میر محمد بنگلانی ،ہوٹل یونین کے لالہ نذر محمد پٹھان ،صرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن ،جماعت اسلامی کے دیدار لاشاری سمیت دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے انصاف کے لیے سخت نعریبازی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو ،مختیار کار غلام عباس سدھایو بھوک ہڑتالی کیمپ پر پہنچے مقررین نے تقاریر میں کہاکہ جیکب آبادمیں کچھ لوگ دہشت اوروحشت پھیلارہے ہیں بھتہ خوری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے عوام نے بے چینی پھیلی ہوئی ہے ہندوپنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی پر ایم این اے اعجاز جکھرانی کے بنگلے پر پی پی کے تعلقہ جنرل سیکریٹری صابر جکھرانی نے تشدد کیا اور4لاکھ مانگے جو زیادتی ہے شہریوں نے مطالبہ کیاکہ لعل چند سیتلانی پر تشددکرنے اور بھتہ مانگنے والے کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیس داخل کیاجائے اور یہاں کے شہریوں اوراقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کیاجائے جس پر ڈی سی محمد نعیم سندھو نے یقین دلایاکہ آپ کے مسائل حل کیے جائیں گے اورانصاف کیاجائے گا شہریوں کاتحفظ یقینی بنایاجائے گا جس پر احمد علی بروہی نے احتجاج ختم کرنے کاا علان کیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں