علی محمدعوامی پارٹی کی جانب سے استاد علی محمد لاشاری کی پانچویں برسی کے موقع پر تقریب کاانعقاد

بدھ 4 اپریل 2018 17:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء)علی محمدعوامی پارٹی کی جانب سے استاد علی محمد لاشاری کی پانچویں برسی کے موقع پر کامورہ لین محلہ میں تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں کارکنان اورشہریوں نے شرکت کی تقریب سے پ ٹ الف سندھ کے صدر انتظار چھلگری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست کاروبار نہیں خدمت کا نام ہے جسے علی محمد لاشاری نے خوب نبھایاہے ،ماضی میں نوجوانوں کی فوج کو صحیح نظریہ دیاجاتا تو آج حالات تبدیل ہوتے سندھ کی تاریخ سنوارنی ہے تو تعلیمی اداروں کو آباد کرنا ہوگا سندھ کی بقااسی میں ہے انہوںنے کہاکہ لوگ مرجاتے ہیں پر ان کا کردار زندہ رہتاہے اور علی محمد لاشاری اپنے کردار کی بدولت آج بھی زندہ ہے ،ایم این اے سیل کے انچار ج فہد جکھرانی ،تعلقہ یونین آٖف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمٰن آفریدی نے کہاکہ علی محمد لاشاری نے مظلوم ،محکوم ،محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ،علی محمد عوامی پارٹی کے چیئر مین دلمراد لاشاری ،قربان بہرانی ،جماعت اسلامی کے دیدار لاشاری،خادم لاشارکے چیئرمین محمد حسن لاشاری ،منصب شیخ ،سماجی رہنماء جان اوڈھانو ،لاشارہائوس کے ترجمان عبدالنبی لاشاری ،ایڈوکیٹ عبدالجبار لاشاری ،مسلم لیگ فنکشنل کے فداحسین لاشاری ،آغا غضنفر پٹھان ،مزدورشہری اتحاد کے حاجی غلام نبی رند ،بشیر سبھایو ،وسیم بالم ،بلاول دشتی اوردیگر نے علی محمد لاشاری کی جدودجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ علی محمد لاشاری نے جیل کی صعبتیں بھی برداشت کیں پر اپنے نظریے پر قائم رہے بغیر کسی فرق کے لوگوں کی مددکی آخر میں علی محمد لاشاری کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی بھی کی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں