جیکب آبادمیں خسرہ کی وباء نے تباہی مچادی مزید دو بچے جاں بحق

بدھ 4 اپریل 2018 17:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) جیکب آبادمیں خسرہ کی وباء نے تباہی مچادی مزید دو بچے جاں بحق وارڈ ممبر کے بیٹے سمیت درجنوں مبتلا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں خسرہ کی وباء نے تباہی مچادی ہے اب تک کے اعداد وشمارکے مطابق 12سے زائد بچے اس وباء سے زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں مبارکپور ،کریم بخش اورجیکب آبادمیں بچوں کی بڑی تعداد اس مرض میں مبتلاہے کریم بخش میں دوسالہ محمد نوازجبکہ اے ڈی سی کالونی میں محمد ابراہیم کا پانچ سالہ بیٹا فوت ہوگیاہے اور وارڈ ممبر سید کامل شاہ کا تین سالہ بیٹا مرادشاہ سمیت درجنوں بچے اس مرض میں مبتلاہیں محکمہ صحت کی جانب سے وباء کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے اورضلعی انتظامیہ کی خاموشی کی وجہ سے وباء تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اس سلسلے میںرابطہ کرنے پر ڈی ایچ اوڈاکٹر اشوک کھیٹپال نے بتایاکہ جنوری سے اب تک خسرہ کے 75کیس رپورٹ ہوئے ہیں اورتین اموات ہوئی ہیں 8ہزار سے زائد بچوں کو خسرہ سے بچائو کی ویکسین کی گئی ہے ،انہوںنے بتایاکہ خسرہ سے متعلق جہاںسے اطلاع آتی ہے وہاں ہماری ٹیم جاکر بچوں کو ویکسین کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں