عورتوں کے تحفظ کے لیے ضلع میں تین ریسکیو سینٹر قائم کیے ہیں،ایس ایس پی جیکب آباد

جمعرات 5 اپریل 2018 20:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2018ء) عورتوں کے تحفظ کے لیے ضلع میں تین ریسکیو سینٹر قائم کیے ہیں :ایس ایس پی تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کے حکم پر ضلع جیکب آبادمیں تحصیل سطح پر تین ریسکیو سینٹر قائم کیے ہیں ،ان خیالات کااظہار ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ نے اپنے پریس بیان میں کیا،انہوںنے کہاکہ ایس ایس پی آفس جیکب آباد ،ڈی ایس پی آفس ٹھل اور گڑھی خیرو میں لیڈی پولیس اہلکار کی نگرانی میں عورتوں کے تحفظ کے لیے ریسکیو سینٹر قائم کیے ہیں جہاں عورتوں کی داد رسی قانون کے مطابق کی جائے گی ہرعام وخاص کو مطلع کیاجاتاہے کہ متاثر عورتیں بالخصوص وہ جنہیں زندگی کاخطرہ ہو مذکورہ سینٹرسے رجوع کرسکتی ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں