جیکب آباد،عدالتی احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی،میں پولیس اہلکار کے قتل کاجرگہ 34لاکھ جرمانہ فریقین رضامند

جمعہ 6 اپریل 2018 19:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) عدالتی احکامات کی کھلے عام خلاف ورزی جیکب آبادمیں پولیس اہلکار کے قتل کاجرگہ 34لاکھ جرمانہ فریقین رضامند تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل صدر تھانہ کی حدود میں قتل کیے جانے والے جیل پولیس کے اہلکار حبیب اللہ لاشاری کے قتل کاجرگہ میر شفقت حسین جکھرانی کی نگرانی میں ہوا جس میں ایم این اے میر اعجازحسین جکھرانی ،پی پی کے ضلعی صدر میر لیاقت لاشاری ،مورگلوانی ،حمزہ ،گل حسن گلوانی ،صابر جکھرانی ،عبدالنبی لاشاری ،دیدار لاشاری ،ڈاکٹر صدرالدین ،حسن لاشاری ،ڈاکٹر سرور لاشاری اوردیگر نے شرکت کی جرگے میں قتل کا الزام ثابت ہونے پر ولی گلوانی جکھرانی پر 30لاکھ قتل کا جرمانہ اور علی نواز لاشاری کو زخمی کرنے کا 4لاکھ مجموعی طورپر 34لاکھ جرمانہ عائد کیاگیا موقع پر لاشاری برادری کی جانب سے ایک لاکھ معاف کیاگیا جبکہ باقی 33لاکھ ولی گلوانی جکھرانی کی جانب سے لاشاری برادری کو تین قسطوں میں ادا کیے جائیں گے پہلی قسط پانچ مئی،دوسری پانچ جون اورتیسری پانچ جولائی کو اد اکی جائے گی جس کے بعد فریقین کو گلے ملواکر صلح کرائی گئی واضح رہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیکب آبادمیں جرگوں کاانعقاد قانون کو کھلا چیلنج ہے اوراس پر پولیس کی خاموشی نے بھی کئی سوالات اٹھائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں