جیکب آباد،لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹو ذیلی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ، علامتی بھوک ہڑتال، نعرے

پیر 9 اپریل 2018 21:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2018ء) لوڈشیڈنگ کے خلاف پی پی شہید بھٹو ذیلی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ علامتی بھوک ہڑتال نعرے تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی ذیلی تنظیموں یوتھ ونگ،لیبر ونگ اورتعلقہ جیکب آبادکی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ضلعی دفتر سے تعلقہ صدر عباس رند، نورمحمد منجھو ،انعا م شاہ ،لطیف پیچوہو ،منظور بھٹو ،اکبر اوڈھو ،خالد برڑو، سلیم بروہی کی قیادت میں نکالاگیا مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا ان کے ہاتھوں میں بینر اورپلے کارڈتھے مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنا دے کربیٹھ گئے اور دوگھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ آپریشن ، پی ڈی سی اورگرڈ عملے کی ملی بھگت سے شہرمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جیکب آبادمیں گرمی کا درجہ حرارت 50سینٹی گریڈسے تجاوزکرتاہے شدید گرمی اور بجلی نہ ہونے سے اسپتالوں میں مریض تڑپتے ہیں اسکول میں معصوم بچے بیہوش ہوتے ہیں اوران کی پڑھائی بھی شدید متاثر ہوتی ہے لوڈشیڈنگ نے شہر کا کاروبارتباہ کردیاہے جیکب آبادکو لوڈشیڈنگ سے مستثنٰی قراردیاجائے رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو افسران کو گھیرائو کریںگے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں