ٹھل کے قصبہ میں آتشزدگی معصوم بچہ جھلس کرجاں بحق، بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی زخمی

بدھ 9 مئی 2018 19:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ٹھل کے قصبہ میں آتشزدگی معصوم بچہ جھلس کرجاں بحق ہوگیا بیٹے کو بچاتے ہوئے باپ بھی جھلس کر زخمی بعد میں دم توڑ گیا علاقے میں کہرام تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل ٹھل کے قصبہ رانجھا پور میں عبدالحکیم بنگلانی کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھرکو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث 6سالہ کاشف جھلس کر فوت ہوگیا جسے بچاتے ہوئے اس کا والد عبدالحکیم بنگلانی جھلس کر زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا جارہاتھاکہ راستے میں زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا واقع کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا ورثاء دہاڑے مار کر روتے رہے اطلاع کے باوجود فائربرگیڈ نہ پہنچی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں