جیکب آباد،جے آئی کی جانب ایم ایم اے کی مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی تاریخی کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں ریلی

جمعہ 11 مئی 2018 18:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) ایم ایم اے کے لاہور میں 13مئی کو ہونے والی کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں ریلی مینار پاکستان میں ملک کی بڑی کانفرنس ہوگی ایم ایم اے کے منشور کا اعلان ہو گاتفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل کی جانب سے 13مئی کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والی تاریخی کانفرنس کی کامیابی کے سلسلے میں ایک ریلی جے یو آئی کے مرکزی نائب صدر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ،ایم ایم اے کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،ڈاکٹر ایاز چنہ ،مولانا عبدالجبار رند،تاج محمد بھٹی،میر حسن برڑو،مولانا احسان کھوسو اور دیگر کی قیادت میںجامع مسجد سے ریلی نکالی گئی جس میںکارکنان مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر نعرے درج تھے ریاض چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ لاہور میں ایم ایم اے کی عظیم الشان کانفرنس ملکی سیاست میں اہم موڑ لائے گی ایم ایم اے کے منشور کا بھی اعلان کیا جائے گامولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا کہ ایم ایم اے 57مسلم مما لک کے مختلف مکاتب فکر کا واحداتحاد ہے جو عالم اسلام میں اتحاد ،مسائل کے حل اور فرقہ واریت کے خاتمے کا عزم رکھتی ہے ایم ایم اے جیسے جامع مسائل کے حل کا پروگرام کسی کے پاس نہیںجو نظریئے اور منزل کا نام ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایسٹ انڈیا کے غلاموں کی حکومت کے بجائے مدینے والے کا نظام نافذ کریں گے ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ ایم ایم اے کی حکومت نوجوانوں کو کتاب ،ضعیف کو الائونس عوام کو تحفظ عدل اور انصاف فراہم کرکے نفرتوں کے بجائے محبت کی سیاست لائے گی ایم ایم اے کرپشن ،معاشی اور اخلاقی تباہی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرے گی 70سالوں سے جمہوریت ہو یا مارشلا جاگیر داروں نے حکومت کرکے صرف اپنے پیٹ بھرے ہیںاب ایم ایم اے کی عوامی حکومت بنائیں گے انہوں نے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی قافلہ 12مئی کو ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں روانہ ہو گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں