پولیس کی ٹھنڈے پانی اور فرسٹ ایڈ کیمپ کا سابق وزیر اعظم محمد میاں سومرو کا دورہ، بلڈ پریشر چیک کروایا

منگل 15 مئی 2018 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پولیس کی ٹھنڈے پانی اور فرسٹ ایڈ کیمپ کا سابق وزیر اعظم کا دورہ بلڈ پریشر چیک کروایا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ کی جانب سے شدید گرمی سے بچائو کے لئے حبیب چوک پر قائم کئے گئے ٹھنڈے پانی، شربت اور میڈیکل فرسٹ ایڈ کیمپ کا سابق وزیر اعظم پاکستان محمد میاں سومرونے دورہ کیا انکے ہمراہ میر اصغر اخان پہنور بھی موجود تھے محمد میاں سومرو نے ٹھنڈا پانی اور شربت پیا اور میڈیکل کیمپ پرموجود ڈاکٹرسے محمد میاں سومرو نے بلڈ پریشر چیک کروایاایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کے اقدام کو سابق وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جیکب آباد کے عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا چکی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں