جمعیت علماء اسلام تعلقہ جیکب آباد کا اہم اجلاس،مظلوم فلسطینیوںکے قتل عام کی شدید مذمت

منگل 15 مئی 2018 18:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام تعلقہ جیکب آباد کا اہم اجلاس تعلقہ امیر مولانا عبدالجبارند کی صدارت میں دفتر میں ہوا جس میں ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے مہمان خاص کے طور پر شرکت کی اجلاس میں جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حماد اللہ انصاری ،حاجی عباس بنگلانی ،محمد ابراہیم برڑو،عابد ابڑو ،عبدالغفار جکھرانی،تاج محمود امروٹی ،ڈاکٹر عاشق کھوسو،رضوان سومرواور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میںامریکا کی جانب سے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے ،مظلوم فلسطینیوںکے قتل عام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے فلسطین کی زمین پرپرامن احتجاج پر گولیوں کی بوچھاڑ کرکے سینکڑوں فلسطینیوں کو مارا اور زخمی کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئے گااور یہ عالمی قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے رہنمائوں نے سندھ حکومت کی نئے ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتوں کے اشارے پر ایسی سازشیں کی جارہی ہیںپر ایسی سازشیںکرنے والے ہمیشہ خود تباہ و برباد ہوئے ہیںاجلاس میں ڈیڑھ ماہ سے شہریوں کو پینے کے پانی کی واٹر سپلائی سے بند ش پر سخت احتجاج کیا گیا مقررین نے کہا کہ رمضان میںشہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی لازمی کی جائے گیس بجلی کی لوڈشیڈنگ پر کنٹرول کیا جائے اور رمضان آرڈیننس پر عمل کرکے تما م ہوٹل سرعام کھانے پینے کی اشیاء پر پابند ی لگا کر عام استعمال کی اشیاء کے نرخوں پر کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا اجلاس میں شہید فلسطینیوں اور وادی نیلم میں ڈوبنے والوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں