جیکب آباد،ڈپٹی کمشنر نے دفتر بیٹھنا چھوڑ دیا دوردرازسے آنے والے سائلوں کو مایوسی کاسامنا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر نے دفتر بیٹھنا چھوڑ دیا دوردرازسے آنے والے سائلوں کو مایوسی کاسامنا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جیکب آبادکے دفتر نہ بیٹھنے کی شکایات بڑھ گئی ہیں دوردرازسے آنے والے سائلوںکو ڈی سی دفتر سے غیر حاضری مایوسی کاسامنا کرنا پڑتاہے اس سلسلے میں مختلف علاقوں سے آنے والے سائلوں زاہد علی ،امجد بلوچ،وسیم عباسی ودیگر نے احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ دوردرازسے سفر اور خرچ کرکے ڈی سی آفس آتے ہیں پر ڈی سی کی آفس میں عدم موجودگی سے شدید مایوسی ہوتی ہے ایک ماہ سے ڈی سی محمدنعیم سندھو دفتر سے غائب ہیں عام عرضداروں سے تونہیں ملتے ساراکام اپنے بنگلے پر کرتے ہیں اور دفتر کے امور بھی دفتر کے بجائے بنگلے پر انجام دیتے ہیں ہماری کون سنے گا انہوںنے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کو دفتر میں موجود رہنے کا پابند رہنے کے احکامات دیے تھے وزیر اعلیٰ کے احکامات کو بھی ٹھکرایاگیاہے یہ زیادتی ہے وزیراعلیٰ سندھ اورکمشنر لاڑکانہ اس کا نوٹس لیں۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں