جیکب آباد،نشے میں دھت شخص کا پولیس اہلکار پر تشدد،

گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 29 مئی 2018 16:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) نشے میں دھت شخص کا پولیس اہلکار پر تشدد،گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع جانی دیرو چوک کے قریب نشے میںدھت شخص آنے جانے والوںکو راستے میں مغلظات بکیں جس پر ڈیوٹی پرموجود اہلکار نے اسے روکا تو نشے میںدھت شخص نے پولیس اہلکار آصف علی ابڑوکو تشددکانشانہ بنایا اورمارپیٹ کی اطلاع پر تھانے سے پولیس نے پہنچ کر نشے میںدھت شخص جس کانام ظفر عرف لاٹو بروہی بتایاجاتاہے کوگرفتارکرکے سول اسپتال لے جاکر میڈیکل کرایاگیا سول لائین تھانہ پر ظفرعلی بروہی کے خلاف پولیس اہلکارکی مدعیت میں ڈیوٹی میں مداخلت اور حملے کاکیس داخل کیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں