جیکب آبادکے سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں

اکثرملازم الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائی جانے والی ٹریننگ سے غیر حاضرہیں

منگل 29 مئی 2018 16:34

جیکب آبادکے سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) جیکب آبادکے سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں محکمہ تعلیم کے 600سے زائد ملازم انتخابی ٹریننگ پر نہ پہنچے کل آخری مہلت ہے ملازم نہ آئے تو تنخواہ بند کی جائے گی ضلعی تعلیمی افسرکا ملازمین کو انتباہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں 2018کے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے پریزائڈنگ آفسیر ،اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر اوردیگرعملے کی ٹریننگ کرائی جارہی ہے پرجیکب آبادکے سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں جس کے باعث اکثرملازم الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائی جانے والی ٹریننگ سے غیر حاضرہیں جن کی تعداد 600سے زائد بتائی جارہی ہے اس حوالے سے الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں متعلقہ جج نے ضلعی تعلیمی افسرکو طلب کرکے ٹریننگ سے غیر حاضر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے احکامات دیے ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ضلعی تعلیمی افسر عبدالجباردایونے بتایاکہ محکمہ تعلیم کے 600سے زائد ملازم انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضری ہیں جنہیں انتباہ کیاگیاہے کہ کل ٹریننگ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر حاضر ملازمین کو تنخواہیں بند کی جائیں گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں