جیکب آباد: سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں

محکمہ تعلیم کے 600سے زائد ملازم انتخابی ٹریننگ پر نہ پہنچے (آج)آخری مہلت ہے ملازم نہ آئے تو تنخواہ بند کی جائے گی ضلعی تعلیمی افسرکا ملازمین کو انتباہ

منگل 29 مئی 2018 21:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) جیکب آبادکے سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں محکمہ تعلیم کے 600سے زائد ملازم انتخابی ٹریننگ پر نہ پہنچے (آج)آخری مہلت ہے ملازم نہ آئے تو تنخواہ بند کی جائے گی ضلعی تعلیمی افسرکا ملازمین کو انتباہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں 2018کے عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں زور وشورسے جاری ہیں الیکشن میں ڈیوٹی کرنے والے پریزائڈنگ آفسیر ،اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر اوردیگرعملے کی ٹریننگ کرائی جارہی ہے پرجیکب آبادکے سرکاری ملازم الیکشن ڈیوٹی کرنے کوتیارنہیں جس کے باعث اکثرملازم الیکشن کمیشن کی جانب سے کرائی جانے والی ٹریننگ سے غیر حاضرہیں جن کی تعداد 600سے زائد بتائی جارہی ہے اس حوالے سے الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی میٹنگ میں متعلقہ جج نے ضلعی تعلیمی افسرکو طلب کرکے ٹریننگ سے غیر حاضر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سختی سے احکامات دیے ہیں اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ضلعی تعلیمی افسر عبدالجباردایونے بتایاکہ محکمہ تعلیم کے 600سے زائد ملازم انتخابی ٹریننگ سے غیر حاضری ہیں جنہیں انتباہ کیاگیاہے کہ (آج)ٹریننگ میں اپنی حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر غیر حاضر ملازمین کو تنخواہیں بند کی جائیں گی

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں