کھیر تھر نہرمیں پانی کم ہے جس کے باعث لیگون میں پانی ذخیرہ نہیں کیاجاسکا ،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد

جمعرات 31 مئی 2018 17:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) جیکب آبادمیں پانی کے شدید بحران کے متعلق ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد نعیم سندھو نے بتایاکہ کھیر تھر نہرمیں پانی کم ہے جس کے باعث لیگون میں پانی ذخیرہ نہیں کیاجاسکا دوروزمیں کھیر تھر نہر فل ہوجائے گی جس کے بعد لیگون میں پانی جمع کرکے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کی جائے گی دوروزمیں شہر میںپانی کابحران ختم ہوجائے گا لیگون کے پانی سے بااثروں کی جانب سے زرعی زمین کو آبادکرنے کے سوال کے متعلق انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی صداقت نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں